کیمرے کے سامنے اور اس کے پیچھے بھی لوگوں کو ہنسانے والے بھارتی کامیڈین و اداکار راجو شری واستو کی موت سے ان کے مداح غمگین ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ راجو شری واستو جس وجہ سے مشہور تھے وہ اپنی زندگی میں آگے بھی اسی طرح لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنا جاری رکھنا چاہتے تھے۔
راجو شری واستو کے قریبی ذرائع نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر اسٹینڈ اپ کامیڈی کے حوالے سے شو پروڈیوس کر کے نئے لوگوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔ اس حوالے سے انہوں نے کچھ دوستوں سے مشاورت بھی کی تھی۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ راجو شری واستو کو فلموں میں کام کرنے میں دلچسپی نہیں تھی۔
واضح رہے کہ آج صبح راجو شری واستو نیو دہلی کے اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ41 دنوں سے زیر علاج تھے۔