پی ایس ایکس: انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی

September 21, 2022

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج بھی کاروبار کا منفی دن رہا، 100 انڈیکس میں 250 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

کاروباری دن کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس 255 پوائنٹس کمی سے 40965 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری دن میں انڈیکس 487 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا جہاں اس کی بلند ترین سطح 41358 جبکہ کم ترین سطح 40871 رہی۔

حصص بازار میں آج 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 4 ارب 82 کروڑ روپے رہی۔

اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 45 ارب روپے کم ہو کر 6728 ارب روپے ہے۔