ڈالر آج مہنگا ہونے کے بعد سستا ہو گیا

September 22, 2022

—فائل فوٹو

کئی روز سے اڑان بھرنے والے امریکی ڈالر نے آج معمولی پسپائی دکھائی ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر مزید مہنگا ہوا تاہم دوپہر میں اس کی قدر میں کچھ کمی ہوئی ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 15 پیسے سستا ہو کر 239 روپے 50 پیسےکا ہو گیا ہے۔

اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

آج صبح پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی رجحان دیکھنے میں آیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 181 پوائنٹس کم ہونے کے بعد 40784 پر آ گیا۔