امریکی ڈالر کو پر لگے ہوئے ہیں اور یہ اڑان بھرنے کے بعد رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا جبکہ اس کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ تیزی سے رو بہ زوال ہے۔
امریکی ڈالر آج کاروبار کے آغاز ہی سے مزید مہنگا ہونا شروع ہوا تھا۔
انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 74 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 239 روپے 65 پیسے کا ہو گیا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 245 روپے 40 پیسے پر برقرار ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز ہوا تاہم بعد میں رجحان منفی ہو گیا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 317 پوائنٹس کم ہو کر 40903 پر آگیا ہے۔