نوجوان محنت کرکے ملک کا نام روشن کریں،راحت قدوسی

September 23, 2022

اسلام آباد(جنگ نیوز) نوجوان ڈاکٹرز اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد پاکستان کی خدمت کریں۔ نوجوان نسل سے ہمیں امیدیں ہیں کہ وہ عملی زندگی میں دیانت داری سے محنت کرکے ملک کا نام روشن کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار مقامی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں آرٹس ایکسپو کے مہمان خصوصی ماہر تعلیم راحت مسعود قدوسی نے کیا۔کالج کے چیف ایگزیکٹوڈاکٹرریاض جنجوعہ، پرنسپل ڈاکٹر ظہیرعباسی نے ایکسپو کاافتتاح کیا۔