انسداد ڈینگی ڈے، آر ڈبلیو ایم سی کی صفائی مہم، پمفلٹ بھی تقسیم

September 23, 2022

راولپنڈی (اپنے رپورٹرسے ) راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے انسداد ڈینگی کے سلسلہ میں شہریوں میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے انسداد ڈینگی ڈے منایا۔ کمپنی کی سوشل موبلائزیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیم نے یو سی 26صادق آباد کی مارکیٹ میں جا کردکانداروں اور خریداروں کو انسداد ڈینگی کیلئے حفاظتی تدابیر سے آگاہی کیلئے پمفلٹس تقسیم کئے۔ شہر بھر میں خصوصی صفائی مہم کے تحت کنٹینرز صاف کئے گئے۔ نالیوں کی ڈی سلٹنگ کاکام بھی کیا گیا۔