کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکا، 4 افراد جاں بحق، 10 زخمی

September 23, 2022

افغان دارالحکومت کابل میں مسجد کے نزدیک دھماکے سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہو گئے۔

کابل سے میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مسجد وزیر محمد اکبر خان کے نزدیک نمازیوں کے مسجد سے باہر نکلنے کے وقت ہوا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکا میگنیٹک ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا ہے، مسجد وزیر خان غیر ملکی سفارتی مشن کے علاقے گرین زون میں واقع ہے۔

ابھی کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔