محمد عامر کے خیال میں شان مسعود نے کیا ثابت کیا؟

September 24, 2022

فائل فوٹو

پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر محمد عامر نے لکھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہے۔اچھا کھلاڑی کسی بھی نمبر پر بیٹنگ کرسکتا ہے جو آج شان مسعود نے ثابت کردیا۔

گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں شان مسعود نے چوتھے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے ناقابل شکست 40 گیندوں پر 65 رنز بنائے تھے۔ انکی اننگز میں 4 چھکے اور 3 چوکے شامل تھے۔

واضح رہے کہ تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان کو ہرانے کے بعد انگلینڈ نے 7 میچوں کی سیریز میں دو ایک سے برتری حاصل کرلی ہے۔

سیریز کا پہلا میچ انگلینڈ اور دوسرا پاکستان نے جیتا تھا جبکہ چوتھا میچ کراچی میں اتوار کو شیڈول ہے۔