اسپتال میں نماز پڑھنا جرم نہیں، بھارتی پولیس

September 24, 2022


بھارت کے ایک اسپتال میں خاتون کے نماز پڑھنے کے عمل کو غلط رنگ دینے کی کوشش بھارتی پولیس نے ناکام بنادی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اتر پردیش کے ایک سرکاری اسپتال کے وارڈ کے باہر مریض کی تیماردار خاتون کی نماز پڑھنے کی ویڈیو واٹس ایپ گروپس اور دیگر شوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہوئی تھی۔

ویڈیو کے ساتھ سوشل میڈیا پر لکھا گیا کہ عوامی مقامات پر نماز پڑھنا غیر قانونی ہے جس کے بعد اکثر لوگوں نے سوشل میڈیا پر سوال پوچھا کہ ’ اپنے پیاروں کی صحت یابی کے لیے اگر کوئی دعا کرے تو اس میں کیا حرج ہے‘۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ٹوئٹ میں کہا کہ تحقیقات کے بعد پتہ چلا ہے کہ خاتون مریض کی جلد صحت یابی کے لئے نماز پڑھ رہی تھی۔

پولیس نے مزید کہا کہ خاتون کا نماز پڑھنا کسی طور پر جرم کے زمرے میںنہیں آتا۔ مقدمہ درج کرنے کی غلط خبریں پھیلائی گئیں۔