• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، بیوی نے شوہر کی لاش کومہ میں سمجھ کر 18 ماہ تک گھر میں رکھ لی

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بھارت میں اہلخانہ نے اپنے ایک فرد کی لاش کومہ میں سمجھ کر 18 ماہ تک گھر میں ہی رکھ لی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کانپور پولیس کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص کی موت کا سرٹیفکیٹ پرائیویٹ اسپتال نے 22 اپریل 2021ء کو جاری کیا جس میں موت کی وجہ دل اور سانس کی بیماری بتائی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والا شخص انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت کرتا تھا، اسکی بیوی کی ذہنی حالت درست نہیں لگتی۔ وہ ہر صبح لاش پر ’گنگاجل‘ کا چھڑکاؤ کرتی تھی، اس امید میں کہ اس کا شوہر ایک دن کومہ سے باہر آجائے گا۔

چیف میڈیکل آفیسر کا کہنا ہے کہ مرنے والے شخص وملیش ڈکشٹ کے اہلخانہ اسکی آخری رسومات کی ادائیگی سے ہچکچا رہے تھے کیونکہ انہیں لگتا تھا کہ وہ کومہ میں ہے۔

ڈاکٹر نے مزید بتایا کہ پنشن کا معاملہ سامنے آنے کے بعد جب پولیس اور مجسٹریٹ وملیش کے گھر پہنچے تو اس کے گھر والوں نے تب بھی اصرار کیا کہ وہ زندہ ہے اور کومہ میں ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی حالت انتہائی خراب ہوچکی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید