جوبائیڈن نے سر ایلٹن جان کو سرپرائز دیدیا

September 25, 2022

بشکریہ ٹوئٹر

وائٹ ہاؤس میں کانسرٹ کے بعد امریکی صدر جوبائیڈن نے دنیا کے مشہور گلوکار سر ایلٹن جان کو سرپرائز دیدیا۔

میوزک اور انسانیت کی خدمات پر ایوارڈ ملنے پر سر ایلٹن جان کی آنکھیں بھر آئیں۔

سر ایلٹن جان نے کہا کہ دنیا میں بہت سے حسین مقامات پر پرفارم کیا تھا مگر وائٹ ہاؤس میں یہ اسٹیج سونے پر سہاگہ ہے۔