مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی نوجوان شہید

September 25, 2022

فلسطین میں اسرائیلی فوج کے مظالم جاری ہیں، مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے نابلس میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بھی فائرنگ کر کے ایک فلسطینی شہری کو شہید کیا تھا۔

اس طرح اسرائیلی فورسز نے دو دن کے دوران دو فلسطینیوں کو شہید کردیا۔