فری لانسنگ پاکستان میں تیزی سے ترقی کر رہی ہے، ابراہیم امین

September 28, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پی اے ایف ایل اے) کے چیئرمین ابراہیم امین کا کہنا ہے کہ فری لانسنگ پاکستان میں ناقابل یقین حد تک تیزی سے ترقی کررہی ہے۔ پاکستانی فری لانسرز سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ اور ٹیکنالوجی میں عالمی سطح پر تیسرے نمبر پر ہیں اور معروف عالمی پلیٹ فارمز پر فری لانس خدمات کی فراہمی کے ذریعے سالانہ ایک ارب ڈالرز کا زرمبادلہ حاصل کررہے ہیں۔فیصل بینک جیسا بینکنگ پارٹنر ملنا ہمارے لیے باعث فخر ہے،ان خیالات کا اظہار انھوں نےفیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) اور فری لانسر کمیونٹی کو شرعی کمپلائنٹ ڈیجیٹل فنانسنگ سلوشنز کی فراہمی اور فری لانسرز کی استعداد کار بڑھانے کے لیے پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پی اے ایف ایل اے) سے اشتراک کی تقریب سے خطاب میں کیا ،ابراہیم امین نے کہا کہ یہ تعاون ڈیجیٹل پاکستان انیشیٹوز کے لیے کلیدی کردار ادا کرے گا، جس سے بڑھتی ہوئی gig economyکے لیے ڈیجیٹل فنانشل سروسز کو فعال کیا جارہا ہے۔