اسٹریٹ کرائم جاری، لاکھوں کے ڈاکے، چوریاں، 2 گاڑیاں، 19 موٹر سائیکل غائب

September 28, 2022

راولپنڈی ، اسلام آباد(سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں سرقہ باالجبر ،چوری ،نقب زنی اورراہ زنی کی وارداتوں میں ایک گاڑی 11موٹرسائیکل ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی وغیرہ جبکہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں لاکھوں روپے کی نقدی وطلائی زیورات ،موبائل فون اوردیگر قیمتی اشیا کے علاوہ ایک گاڑی اور 8موٹرسائیکل اڑا لیے گئے۔ سیمنٹ ایجنسی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ایک شخص کو قتل اورمنیجر کو زخمی کردیاگیا، لٹ جانے والوں میں اے این ایف ملازم بھی شامل ہے ۔خونی ڈکیتی کی واردات تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں ہوئی ، نعمان امتیاز نے پولیس کو بتایاکہ انکی دکان پر 36سال سے نواز بطور منشی کام کررہاہے ، گزشتہ روز نواز اور اسکا بھائی گلفراز دکان پر موجود تھے کہ دکان میں نامعلوم افراد گھس آئے ، اور ان سے رقم چھیننے کی کوشش کی۔ملزمان نے دکان میں موجود دونوں کو تشددکانشانہ بنایااور دکان سے پندرہ سے بیس لاکھ روپے چھین کر لے گئے ، دونوں زخمیوں کو ہسپتال پہنچایاتاہم منیجر کا بھائی گلفراز جاں بحق ہوگیاجبکہ نواز شدید زخمی ہے۔تھانہ بنی کے علاقہ کوہاٹی بازارمیں فرحان انور موٹر سائیکل پر سجادکے ساتھ بیٹھ کر جارہاتھا کہ 2 نامعلوم موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پر ان سے 3موبائل اورڈیڑھ ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ بنی کے علاقہ میں دوموٹرسائیکل سوار جنید بشیرملک سے اسلحہ کی نوک پرموبائل اور10ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ سیٹلائٹ ٹاؤن میں تین موٹرسائیکل سوار سکندرولی سے اسلحہ کی نوک پر2موبائل ،سیٹلائٹ ٹاؤن میں دوموٹرسائیکل سوارشیخ دانش علی سے اسلحہ کی نوک پر2موبائل ،تھانہ ویسٹریج کے علاقہ سلیمان آبادمیں دوموٹرسائیکل سوارگن پوائنٹ پر رحمت علی سے موبائل ،تھانہ نصیرآبادکے علاقہ برٹش ہومزمیں تین موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پررانا ظفر حیات کاموبائل اور 41ہزار روپے چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ روات کے علاقہ فیز8میں دونامعلوم ملزمان محمد عزیز سے اسلحہ کی نوک پر اس کاموٹرسائیکل،موبائل اور 15سو روپے چھین کر فرارہوگئے،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میں واجد عرفان اپنی گاڑی میں بیٹھاتھاکہ ایک لڑکے نے گاڑی کے پچھلے دروازے کو زور سے لات ماری مدعی کادھیان پیچھے گیا تو دوسر لڑکا گاڑی کے ڈیش بورڈ سے موبائل اٹھاکر لے گیا،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ مین پیرودھائی روڈپردوموٹرسائیکل سوار نور خان کاموبائل ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ محلہ صفدرآبادمیں دوموٹرسائیکل سوار شیراز احمد کاموبائل ،تھانہ بنی کے علاقہ عیدگاہ کے قریب دوموٹرسائیکل سوار محمد عمران اختر راجہ کاموبائل ،تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ نیوکٹاریاں میں دوموٹرسائیکل سوار خرم شہزاد سے 2 موبائل اورساڑھے آٹھ ہزار روپے،تھانہ صادق آبادکے علاقہ شمس آبادمیں تین موٹرسائیکل سوار اذکار احمد کاموبائل چھین کرلے گئے ،تھانہ روات کو عدنان یونس نے بتایاکہ آن لائن موٹرسائیکل چلاتا ہوں اس کاموٹرسائیکل جھٹہ ہتھیال چک بیلی روڈ پر تین نامعلوم ملزمان چھین کرلے گئے ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ ڈھوک منگٹال میں محمد صالح کاموبائل ،تھانہ رتہ امرال کے علاقہ بورنگ روڈپر اظہر علی کے کمرے سے موبائل اور پرس جس میں 35سو روپے، شناختی کارڈ ،لائسنس اور موٹر سائیکل کی اوریجنل بُک تھی ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں ضیاء الرحمٰن کے رہائشی کمرے سے موبائل،تھانہ بنی کے علاقہ مری روڈپر محمدہمایوں کاموبائل ،تھانہ صادق آبادکے علاقہ سکستھ روڈپر محمداجمل کی دکان سے لیپ ٹاپ،تھانہ کینٹ کے علاقہ بنک روڈپر محمد احمد علی کی گاڑی سے موبائل ،تھانہ ائرپورٹ کے علاقہ ڈھوک منشی میں محمد عمیر کے والد کےجنرل سٹور سے موبائل ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ ٹھٹہ خلیل میں شوکت علی کی الیکٹریشن کی د کان کے تالے توڑکر4ایل ای ڈیز،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ بی 17میں حافظ محمد فرحان کے گھر کے دروازے توڑ کر گھر سے طلائی زیورات مالیتی14 لاکھ روپے ،تھانہ ٹیکسلاکے علاقہ محلہ پڑی میں احمد اقبال کی ورکشاپ کے تالے توڑ کر ا سامان کار پینٹر مالیتی ایک لاکھ 95ہزار 200 روپے،تھانہ واہ کینٹ کے علاقہ بے نظیرکالونی میں کامران اقبال کے ملک سپر سٹور کے تالے توڑکر جوس ،بوتلیں ،امپورٹڈچاکلیٹ مالیتی20ہزار روپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ باہترموڑپر طلحہ شکیل کے پراپرٹی کی خرید و فروخت کے دفترسے سامان کل مالیتی 7لاکھ 43ہزار روپے،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر عمیر لطیف کاموبائل ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ جوڑیاں میں محمد وسیم کاموبائل ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈپر گاڑی میں محمد اسامہ کاشولڈر بیگ جس میں لیپ ٹاپ اورکپڑے مالیتی ایک لاکھ روپے تھے ،تھانہ صدربیرونی کے علاقہ جراہی سٹاپ پر ڈاکٹر افتخار حسین کاموبائل ،تھانہ روات کے علاقہ پنڈجھاٹلہ میں ساجد حسین کی دکان سے40ہزار روپے اور کریانہ کا سامان مالیتی30ہزار روپے ،ساتھ والی ٹیلر یاسر کی د کان سے 14 سوٹ ،تھانہ چونترہ کے علاقہ سہال میں ٹاور سے چار 48 وولٹ بیٹریاں مالیتی8 لاکھ روپے چوری ہوگئیں ۔دکان سے لاکھوں روپے کاسامان خوردبردکرنے والے سیلزمین کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا،تھانہ سٹی کو کامران اشرف نے بتایا کہ عمار ڈی اے وی کالج روڈپرمیری د کان میں بطور سیلز مین کا کام کر تاتھا جس نے د کان میں سے کل 17لاکھ 91ہزار آٹھ سوروپے کاسامان خوردبرد کرلیا۔ دریں اثناء تھانہ کوہسار کے علاقے میں فہد، کاشف، کراچی کمپنی کے علاقے میں حیدر،تھانہ آئی ایریاکے علاقے میں اظہر، سبزی منڈی کے علاقے میں امین، نون کے علاقے میں حسین شاہ، کھنہ کے علاقے میں عمران کے موٹرسائیکل اورتھانہ سہالہ کے علاقے میں ملک نعمان کی کار چور لے اڑے۔ دوسری جانب تھانہ کوہسار کے علاقے میں صہیب کی گاڑی کالاک کھول کر پانچ لاکھ بیس ہزارروپے ، گاڑیوں کے اصل کاغذات ،شہد نواز سے موبائل ،تھانہ ترنول کے علاقے میں حمزہ کے گھر کے تالے توڑ کر ساڑھے تین تولہ زیور، ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی، رمنا کے علاقے میں عثمان کے کمرے سے تین موبائل اور نقدی، شعیب کے گھر سے موبائل اور نقدی، سنگ جانی کے علاقے میں شفیق سے موبائل ،چھ لاکھ پچاس ہزارروپے ،نون کے علاقے میں اے این ایف ملازم ذیشان سے موبائل، کھنہ کے علاقے میں نیلوسے نقدی وموبائل، کھنہ کے علاقے میں یاسرکی دکان سے دوموبائل ، نقدی اوردیگر سامان، حافظ کی دکان سے پچاس ہزارروپے ، کرپا کے علاقے میں ریاست سے موٹرسائیکل چھین لیاگیا۔اسلام آباد پولیس نے دو کروڑ ستر لاکھ روپے مالیت کے چیک ڈس آنر ہونے پر مقدمات درج کرلیے ۔