قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے عامر جمال نے بابر اعظم کا شکریہ کیوں ادا کیا؟

September 29, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

قومی کرکٹ ٹیم میں ڈیبیو کرنے والے آل راؤنڈر عامر جمال نے بھروسہ کرنے پر قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر عامر جمال کی جانب سے گزشتہ روز کے میچ کی کچھ تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔

عامر جمال نے تصاویر کے ساتھ بابر اعظم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آل راؤنڈر عامر جمال کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کا شکریہ جنہوں نے مجھ پر بھروسہ کر کے آخری اوور دیا۔

واضحرہے کہ گزشتہ روز دوسری اننگز کے آخری اوور میں عامر جمال کی شاندار بولنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کو پانچویں ٹی ٹوئنٹی میں 6 رنز سے شکست دی تھی۔

قومی ٹیم نے اس فتح کے ساتھ ہی 7 میچز کی سیریز میں 2-3 کی برتری حاصل کر لی ہے۔