پاکستانی بیٹرز کے لئے ڈبل فیگر تک پہنچنا مشکل رہا

September 29, 2022

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم نے انگلینڈکے خلاف پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ تو جیت لیا تاہم ایک مرتبہ پھر ٹیم کے بیٹرز کی کارکردگی مایوس کُن رہی۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو 146 رنز کا ہدف دیا۔ میچ میں قومی ٹیم کے 8 بیٹرز ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہوسکے۔

میچ میں محمد رضوان، افتخار احمد اور عامر جمال کے علاوہ کوئی بیٹر ڈبل فیگر میں داخل نہ ہوسکا۔

بابر اعظم 9، شان مسعود 7، حیدر علی 4 اور آصف علی نے 5 رنز بنائے جبکہ محمد نواز صفر پر رن آؤٹ ہوئے۔

شاداب خان میچ میں 7 رنز بنا سکے جبکہ حارث رؤف نے 8 رنز بنائے۔ محمد وسیم 6 رنز پر نا ٹآؤٹ رہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے انگلینڈ کو پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ ہرا کر 7 میچوں کی سیریز میں تین دو کی برتری حاصل کرلی ہے۔