وزیر خزانہ کی ایف بی آر کو ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت

September 29, 2022

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ایف بی آر کا دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہایف بی آر نے جولائی اور اگست کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیا ہے۔

انہوں نے کہا کہرواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کا ٹیکس ہدف حاصل کرلیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہسیلاب کے باعث درآمدات اور معاشی سرگرمیوں میں کمی کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہپیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس نہ ہونے کے باوجود ٹیکس ہدف حاصل کیا۔

وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو ٹیکس وصولی مزید بڑھانے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح کو 15 فیصد تک لے جایا جا سکتا ہے۔

وزیر خزانہ نے ایف بی آر کو معاشی صورتحال میں تبدیلی کے ساتھ ایڈجسٹ ہونے کی ہدایت بھی کی۔