زیر سمندر یورپ کو گیس فراہم کرنے والی لائنوں میں لیکیج ریاستی دہشتگردی لگتی ہے، روس

September 29, 2022

کریملن کا کہنا ہے کہ یورپ کو گیس سپلائی کرنے والی روس کی زیر سمندر پائپ لائنوں میں لیکیج کا معاملہ ریاستی دہشت گردی کی کارروائی لگتا ہے۔

ترجمان کریملن دیمتری پیسکوف کا کہنا ہے کہ روس سے جرمنی جانے والی دو گیس پائپ لائنوں میں لیکیج دہشت گردی کی کارروائی کی طرح ہے۔ گیس لیکیج کا واقعہ ممکنہ طور پر ریاستی سطح کی دہشت گردی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کی ایسی کارروائی ریاست کی کسی قسم کی شمولیت کے بغیر نہیں ہوسکتی، یہ بہت خطرناک صورتحال ہے اور اس کی فوری تحقیقات کی ضرورت ہے۔

یورپی یونین بھی بحیرہ بالٹک کے اندر نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں لیکیج پر تخریب کاری کے شبہے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

رواں ہفتے بحیرہ بالٹک میں نارڈ اسٹریم گیس پائپ لائنوں میں دھماکے رپورٹ ہونے کے بعد پائپ لائنوں سے چار جگہ گیس اخراج کی تصدیق ہوئی ہے۔