امریکی ڈالر کی قدر آج مزید کم

September 30, 2022

گزشتہ کچھ دنوں سے امریکی ڈالر کے زوال کا سفر جاری ہے جبکہ اس کے مقابلے میں روپے کی قدر میں اضافہ ہو رہا ہے۔

آج صبح کاروبار کے آغاز سے ہی امریکی ڈالر مزید سستا ہونے لگا۔

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 1 روپے 18 پیسے سستا ہونے کے بعد 228 روپے 45 پیسے کا ہو گیا ہے۔

انٹر بینک میں رواں ہفتے ڈالر 11 روپے 20 پیسے سستا ہوا ہے۔

ڈالر کی قیمت میں حالیہ کمی کے بعد پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں 1350 ارب روپے کی کمی ہو گئی ۔