ممبئی کے ہوٹل سے خاتون ماڈل کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد

September 30, 2022

فائل فوٹو

بھارتی شہر ممبئی میں ایک ہوٹل کے کمرے سے خاتون ماڈل کی پنکھے سے لٹکی لاش برآمد ہوئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ خاتون ماڈل رات 8 بجے کے قریب ہوٹل آئی، جس کے بعد اس نے کھانا بھی آرڈر کیا۔

رپورٹس کے مطابق جمعرات کو ہوٹل کے اسٹاف کی جانب سے متعدد مرتبہ دروازہ کھٹکھٹانے پر خاتون نے کوئی جواب نہ دیا جس کے بعد منیجر نے پولیس کو اطلاع دی۔

پولیس نے ہوٹل پہنچ کر متبادل چابی سے دروازہ کھول کر خاتون ماڈل کی لاش برآمد کرلی۔ لاش کے نزدیک سے خودکشی سے متعلق خط بھی ملا ہے۔

نوٹ پر اداکارہ کی جانب سے لکھا گیا ہے کہ مجھے معاف کردیں، اس کا ذمہ دار کوئی نہیں، میں خوش نہیں ہوں اور مجھے صرف سکون کی ضرورت ہے۔

پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج کر تحقیقات شروع کردیں۔