بڑا قد، امریکی بلی نے ریکارڈ بنا لیا

October 01, 2022

فوٹو بشکریہ گنیز ورلڈ ریکارڈز ویب سائٹ

امریکا میں قد آور پالتو بلی نے گنیز ورلڈریکارڈ میں نام درج کرا لیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں پالتو بلی کا قد 18.83 انچ ناپا گیا جس کے بعد اسے دنیا کی سب سے لمبی قد والی بلی قرار دے دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق ڈاکٹر ولیم کے پاس مزید اور بلیاں بھی ہیں جن کے نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں درج ہیں۔


گنیز ورلڈریکارڈ کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جو ویڈیو جاری کی گئی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ بلی اونچا قد ہونے کے باعث گھر میں دروازے بھی آسانی کے ساتھ کھول لیتی ہے۔