بل گیٹس نے بھارتی لڑکے کو مبارک باد کیوں دی؟

October 01, 2022

مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس نے برج گیم (ٹیم کی صورت میں کھیلا جانے والا کارڈ گیم) کے چیمپئن 13 سالہ بھارتی لڑکے کو مبارک باد دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اگست میں اٹلی میں ہونے والی انڈر 16 عالمی چیمپئن شپ میں انشل بھٹ نے تین میڈلز جیتے تھے جس میںسے ایک ان کو مجموعی کارکردگی پر دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بل گیٹس جن کے بارے میں تاثر ہے کہ وہ کارڈگیم پسند کرتے ہیں، انہوں نے 13 سالہ بھارتی لڑکے کو مبارک باد دی ہے۔

بل گیٹس نے ٹوئٹر پر تقریباً دیڑھ ماہ بعد پیغام میں لکھا کہ نئے نوجوان چیمپئن کے بارے میںجان کرمزہ آیا۔