بڑا انسان کون ہے؟ ’بگ بی‘ نے مختصر سی کہانی سے سمجھا دیا

October 01, 2022

فائل فوٹو

بسا اوقات سادہ کہانیاں بھی انسان کو بڑے بڑے سبق دے دیتی ہیں، ایسی ہی ایک کہانی بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے اپنے گیم شو ’کون بنے گا کروڑ پتی 14‘ میں شیئر کی۔

انہوں نے مختصر مگر دلچسپ کہانی کے ذریعے یہ سبق دینے کی کوشش کی کہ بڑا انسان کون ہے؟

انہوں نے بتایا کہ حقیقت میں بڑا انسان وہ نہیں ہے جس کا قد ، رتبہ بڑا ہو یا مال و دولت میں دیگر سے زیادہ ہو۔

حقیقتاً بڑا شخص وہ ہے جو دوسروں کو عزت دے، مان دے، اس بات کو درگزر کرتے ہوئے کہ سامنے والا امیر ہے یا غریب یا پھر کس رتبے پر فائز ہے۔

انہوں نے مختصر سی کہانی سے بتایا کہ حقیقت میں مال و دولت کی قدر نہیں ہوتی بلکہ انسان کی قدر ہوتی ہے۔

آیئے آپ بھی یہ دلچسپ کہانی بگ بی کی زبانی سنیے۔