رادھکا آپٹے کیلئے سیف علی خان کی سب سے اچھی بات کیا؟

October 01, 2022

فوٹو: فائل

اداکارہ رادھکا آپٹے نے ساتھی اداکار سیف علی خان کی شخصیت سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ ان کے سامنے کھل کر بات کی جاسکتی ہے۔

سیف علی خان اور ریتک روشن کی فلم وکرم ویدھا 30 ستمبر کو ریلیز ہوگئی، فلم میں رادھکا آپٹے نے بھی مرکزی کردار ادا کیا ہے۔

ایک نئے انٹرویو میں رادھکا نے کہا کہ سیف علی خان کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ وہ ہمیشہ جیسا بھی محسوس کرتے ہیں وہ بات کہہ دیتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ جب بھی وہ سیف کے ساتھ ہوتی ہیں وہ اپنے خیالات کا اظہار کرنے میں خود کو آزاد محسوس کرتی ہیں۔

رادھکا کا کہنا تھا کہ میری اور سیف کی حس مزاح بھی ایک جیسی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیف کی سب سے اچھی بات یہ ہے کہ آپ ان کے سامنے اپنے خیالات کا آزادانہ اظہار کرسکتے ہیں۔