شبلی فراز نے عمران خان کی بنی گالہ سے تصویر شیئر کردی

October 01, 2022

فوٹو فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز نے عمران خان کی بنی گالہ سے تصویر شیئر کردی۔

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے عمران خان کی کتے کو کھانا کھلانے کی تصویر شیئر کی ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شبلی فراز نے لکھا کہ ’جس وقت خبر آئی کہ پولیس عمران خان کو گرفتار کرنے کا ارادہ رکھتی ہے، عین اس وقت عمران خان کتوں کو کھانا کھلا رہے تھے۔‘