• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برکینا فاسو میں دوسری بار فوجی بغاوت، فوج نے صدر کو سبکدوش کردیا

فوجی ترجمان حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کر رہے ہیں۔
فوجی ترجمان حکومت کا تختہ الٹنے کا اعلان کر رہے ہیں۔

افریقی ملک برکینا فاسو میں رواں برس دوسری بار فوجی بغاوت ہوگئی، فوج نے گزشتہ رات صدر کرنل پال ہینری دمیبا کو سبکدوش کردیا۔

برکینا فاسو کی فوج نے کیپٹن ابراہیم تراورے کو نیا سربراہ نامزد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق فوج نے آئین معطل کر کے تمام سرکاری اداروں کو تحلیل کردیا۔

برکینا فاسو کی سرحدوں کو بھی تاحکم ثانی بند کردیا گیا ہے جبکہ ملک میں رات 9 سے صبح 5 بجے تک کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید