پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن میچ آج

October 02, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ساتواں اور فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچوں کی سیریز تین، تین سے برابر ہے، آج کے میچ کی فاتح ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔

گزشتہ میچ میں انگلینڈ کے بیٹرز نے پاکستانی بولروں کے چھکے چھڑا دیئے تھے، سالٹ نے صرف 17 گیندوں پر نصف سنچری بنائی تھی۔

ذرائع کے مطابق انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اہم میچ میںپاکستانی ٹیم میں دنیا کے نمبر ایک بیٹر محمد رضوان، فاسٹ بولر محمد حسنین اور حارث رؤف کی واپسی ہوگی۔

دوسری جانب انگلش ٹیم میں فاسٹ بولر کرس ووکس اور مارک ووڈ کی واپسی کا امکان ہے۔