پوپ فرانسس کی یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل

October 02, 2022

فوٹو: فائل

پوپ فرانسس نے یوکرین میں جنگ بندی کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہتمام ملکوں کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کیا جانا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پوپ فرانسس کا کہنا تھا کہ روس یوکرین معاہدے میں اقلیتوں کے جائز قانونی حقوق کا خیال رکھا جائے۔

پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمر پیوٹن تشدد اور موت کے سلسلے کو ختم کریں۔

انہوں نے یوکرینی صدر سے کہا کہ وہ امن تجاویز کے لیے اپنے دروازے کُھلے رکھیں۔