بلوچستان: سیلاب سے تباہ حال گھر دیکھ کر 1 شخص دل کا دورہ پڑنے کے باعث چل بسا

October 02, 2022

بلوچستان میں سیلاب کے باعث تباہ حال گھر دیکھ کر ایک شخص دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔

نصیر آباد کے گاؤں عبداللّٰہ رند میں سیلاب کے باعث تباہ حال گھر دیکھ کر 80 سال کا بزرگ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا ہے۔

ورثاء کے مطابق انتقال کر جانے والا شخص سیلاب متاثرین کے کیمپ میں مقیم تھا۔

ورثاء کا کہنا ہے کہ علاقے سے پانی نکلنے کے بعد اپنے تباہ حال گھر کو دیکھا تو بزرگ کو دل کا دورہ پڑگیا۔