پاکستانی ویب سیریز ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے ایک اور بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا

October 03, 2022

فائل فوٹو

معروف پاکستانی ویب سیریز’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے بین الاقوامی سطح پر بڑا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

پچھلے کچھ عرصے سے مسلسل پاکستانی فنکار اپنے فن کے ذریعے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے نظر آرہے ہیں۔

اب تک کئی پاکستان کی کئی دستاویزی فلمیں، شارٹ فلمیں اور انفرادی طور پر کئی پاکستانی اداکار عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرچکے ہیں جوکہ یقیناََ پاکستانی قوم کے لیے ایک فخریہ لمحہ ہے۔

حال ہی میںبھارتی اسٹریمنگ پلیٹ فارم زی فائیو پر نشر ہونے مشہور پاکستانی ویب سیریز’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نےایشین اکیڈمی کریئٹیو ایوارڈز میںبہترین سنگل ڈرامے کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔

اس ویب سیریز میں 7 قاتل حسیناؤں نے اپنی شاندار اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں، جن میں ثروت گیلانی، مہر بانو، صنم سعید، ایمان سلیمان، فائزہ گیلانی، سامعیہ ممتاز اور بیو رانا ظفر شامل ہیں۔

ان حسیناؤں کے ساتھ اداکار ویب سیریز کی کاسٹ میں اداکار شہریار منور، احسن خان، عثمان مختار اور سلیم معراج بھی شامل تھے۔

ویب سیریز، ’قاتل حسیناؤں کے نام‘ نے اس سے قبل اکنامک ٹائمز اسپاٹ ایوارڈز میں بھی ویب پر بہترین تھرلر شو ہونے کا ایوارڈ اپنے نام کرچکی ہے۔