کورین بینڈ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر کو قتل کی دھمکیاں کیوں موصول ہوئیں؟

October 03, 2022

پارک جی مِن، فائل فوٹو

جنوبی کوریا کے عالمی شہرت یافتہ پاپ بینڈ ’بی ٹی ایس‘ کے ممبر پارک جی مِن عرف جیمن کو ایک نامعلوم شہری کی جانب سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

کورین گلوکار جیمن کو اپنے بینڈ ممبر جیون جنگ کوک اور کم تائی ہیونگ عرف وی کے ایک انسٹاگرام فین اکاؤنٹ سے دھمکی موصول ہوئی۔

بوسان کنسرٹ جس کا موسیقی کے مداحوں کو بہت بے صبری سے انتظار ہے، اس سے پہلے ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ نے بندوقوں کی ایک تصویر شیئر کی۔

اس نامعلوم صارف نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ’جب آپ کنسرٹ میں جائیں تو مجھے امید ہے کہ آپ نے جمن یا اس کے والد کو تکلیف پہنچائی ہوگی‘۔

اس نے لکھا کہ’میں وعدہ کرتا ہوں کہ میں اسے مار ڈالوں گا‘۔

اس نےجمن پر جنگ کوک اور وی کے درمیان اختلافات پیدا کرنے کا الزام عائد کیا۔

اس نے مزید لکھا کہ’برائے مہربانی،اسے مار دو، میں اسے گولی مارنے کی کوشش کروں گا، سب مداحوں کو بتادو میں اسے مار ڈالوں گا‘ ۔

اس انسٹاگرام اسٹوری کا اسکرین شاٹ مائیکرو بلاگنگ سائٹ پر شیئر کیا گیا ہے اور ٹوئٹر پر بی ٹی ایس آرمی کی جانب سے اس نامعلوم سوشل میڈیا صارف کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ جس اکاؤنٹ نے جیمن اور ان کے والد کو قتل کی دھمکی دی، اسے کچھ ہی گھنٹوں میں حذف کردیا گیا تھا۔