صومالیہ میں 2 کار بم دھماکے، وزیر سمیت 9 افراد ہلاک

October 04, 2022

موغادیشو(اے ایف پی)صومالیہ میں 2 کاربم دھماکوں میں حکومتی وزیراورایک کمشنر سمیت 9افرادہلاک اور10زخمی ہوگئے، دہشت گرد کارروائی میں سرکاری دفاترکونشانہ بنایا گیا،10 افرادزخمی،ایک مقامی پولیس کمانڈرکی جانب سے بتایاکہ الشباب کی دہشت گرد کارروائی میں سرکاری دفاترکونشانہ بنایاگیاجس میں10افرادزخمی ہوئے، واضح رہےصومالیہ میں حکومت کی دہشت گردوں کےخلاف کارروائیاں جاری ہیں اورچند دن پہلے فضائی حملےمیں الشباب کےسرکردہ رہنماعبداللہ یارے ماراگیاتھا۔