معین علی اپنی ہی ٹیم کو ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ نہیں سمجھتے

October 04, 2022

فائل فوٹو

انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر معین علی اپنی ہی ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹنہیں سمجھتے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معین علی نے بھارت اور آسٹریلیا کو ورلڈ کپ کی فیورٹ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہم ورلڈ کپ کے لیے فیورٹ ہیں لیکن انگلینڈکی ٹیم بہت ہی خطرناک ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ بہت سی ٹیمیں ہم سے کھیلنے سے گھبرائیں گی تاہم پھر بھی میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈکپ کے لیے بھارت اور آسٹریلیا فیورٹہیں۔

معین علی نے کہا کہ پاکستان کے خلاف سیریز جیتنے پر خوشی ہے اور ہم بہت اچھی پوزیشن میں آسٹریلیا جا رہے ہیں۔

رواںماہ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں معین علی انگلینڈکرکٹ ٹیم کے اسکواڈکا حصہ ہیں جبکہ اسی ماہ ان کی کپتانی میں انگلینڈکی ٹیم نے پاکستان کو 7 میچوں کی سیریز میں چار تین سے شکست دی تھی۔