ویسٹ انڈیز کے بیٹر شیمرون ہیٹمائر کو فلائٹ مس کرنے پر ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 25 سالہ شیمرون ہیٹمائر نے گزشتہ ہفتے اپنی فلائٹ کو ری شیڈول کرایا تھا جس کے بعد آج بھی فلائٹ مس کردینے پر انہیں ورلڈ کپ اسکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے ٹیم کو اس بارے میں آگاہ کردیا ہے۔
ڈائریکٹر کرکٹ کے مطابق شیمرون ہیٹمائر نے کہا کہ وہ وقت پر ایئر پورٹ نہیں پہنچ پائیں گے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق شیمرون ہیٹمائر کی جگہ اب 34 سالہ شمالہ بروکس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لئے آسٹریلیا روانہ ہوچکے ہیں۔