میں انکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں، حریم شاہ

October 04, 2022

حریم شاہ، فائل فوٹو

ٹک ٹاکر حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میںانکوائری کا سامنا کرنے کو تیار ہوں کیونکہ میں نے صرف ایک تفریح میں ویڈیو بنائی تھی۔

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ میں پی ٹی آئی کو سپورٹ کرتی ہو عمران خان میرے وزیراعظم ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ اقتدارسے جانے کے بعد اللّٰہ تعالیٰ نےعمران خان کو پہلے سے بھی زیادہ عزت دی۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ سیاست میں آرہی ہو یا نہیں یہ ابھی نہیں بتا سکتی۔

حریم شاہ نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ’اسحاق ڈارجیسے لوگ واپس آسکتے ہیں تو دوسروں کو بھی آنا چاہیے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ لندن کی عدالتوں سےریلیف ملنے کے بعد بانی ایم کیو ایم کو بھی وطن واپس آنا چاہیے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ دو دفعہ مجھے کورٹ سے ریلیف ملا میں کچھ مسائل کی وجہ سے نہیں آسکی۔

حریم شاہ کا کہنا ہے ’مجھے ہر مشن میں کامیابی ملی ہے اللّٰہ نے کبھی ناکام نہیں کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ لوگ سمجھتے تھے کہ مجھے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا جائے گا۔

ٹک ٹاکر نے بتایا کہ میں اب پاکستان سے شفٹ ہوگئی ہوں ایک سال بعد واپس آئی ہوں۔