• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے تحقیقات، ٹک ٹاکر حریم شاہ کی 7روزہ حفاظتی ضمانت منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ٹک ٹاکر حریم شاہ کی سات روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

ٹک ٹاکر حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں، سندھ ہائیکورٹ نے حریم شاہ سات روزہ حفاظتی ضمانت منظور کرتے 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔

عدالت کی جانب سے حریم شاہ کو ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

عدالت نے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر حریم شاہ کی زَر ضمانت ضبط کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید