صرحا اصغر دورانِ حمل کونسی ورزشیں کر رہی ہیں ؟

October 05, 2022

اسکرین گریب

پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے دورانِ حمل سخت ورزشیں کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔

معالجین کے بعد صرحا اصغر نے بھی اس بات کو ثابت کر دکھایا ہے کہ ماں بننے کا عمل (حمل) کوئی بیماری نہیں بلکہ ایک خوبصورت احساس ہے۔

اس دوران جہاں خواتین اپنے روزمرہ کی روٹین چھوڑ دیتی ہیں وہیں صرحا اصغر روز مرہ کی روٹین سمیت سخت ورزشیں بھی کر رہی ہیں۔

صرحا اصغر نے انسٹاگرام اسٹوری شیئر کر کے حاملہ خواتین کو مثبت وقت گزارنے کی ایک نئی راہ دکھائی ہے۔

انسٹاگرام پر 1ملین فالوورز رکھنے والی صرحا کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ وزن اٹھا کر اسکواٹس، اسٹریچنگ اور سائیڈ اسکواٹس کر رہی ہیں۔