خلیل الرحمٰن نے عروہ کو گلے لگا کر کس بات پر معافی مانگی؟

October 05, 2022

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا

معروف اداکارہ عروہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے کڑی تنقید کرنے پر مجھ سے معافی مانگی تھی۔

عروہ حسین نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی، اس دوران انہوں نے کئی دلچسپ سوالات کے جواب دیے۔

شو کے میزبان و اداکارہ احسن خان کی جانب سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں عروہ حسین نے انکشاف کیا کہ معروف مصنف خلیل الرحمٰن قمر نے سرکاری ٹی وی چینل پر بیٹھ کر مجھے تنقید کا نشانہ بنایا تھا اور بعد ازاں انہوں نے مجھے گلے لگا کر معافی مانگ لی تھی۔

عروہ حسین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں نےخلیل الرحمٰن قمر کی لکھی ہوئی فلم چھوڑی نہیں تھی، جب میں تیار تھی تو شوٹنگ منسوخ ہو گئی تھی، جب فلم کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہوئی تو اُن دِنوں میرے پاس وقت نہیں تھا اور میں دوسرے پروجیکٹ میں مصروف تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس بات پرخلیل الرحمٰن قمر بہت ناراض ہوئے اور مجھ پر ٹی وی پر بیٹھ کر کڑی تنقید کی تھی، بعد ازاں وہ مجھ سے ملے اور مجھے گلے لگا کر معافی مانگی اور کہا کہ تم میری بیٹی ہو۔

عروہ حسین کا کہنا تھا کہ اس پر میراخلیل الرحمٰن قمر سے کہنا تھا کہ آپ نے تنقید تو ٹی وی پر بیٹھ کر کی اور معافی اکیلے میں مانگ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ خلیل الرحمٰن قمر نے عروہ کے ساتھ کام کرنے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک تجربہ قرار دیا تھا۔

بعد میں اُنہوں نے ذاتی طور پر قومی ٹیلی ویژن پر عروہ حسین سے معذرت کرتے ہوئے اِنہیں اپنی بیٹی قرار دیا تھا۔