عمران خان کی آڈیو لیکس پر FIA انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی

October 05, 2022

فائل فوٹو

سائفر سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو لیکس پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم تشکیل دے دی گئی۔

ایف آئی اے کی انکوائری ٹیم سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

آیف آئی کی جانب سے جاری کیے گئےنوٹیفکیشن کے مطابق تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے کے 5 ممبران شامل ہوں گے جبکہ ایف آئی اے اسلام آباد زون کے سربراہ تحقیقاتی ٹیم کے ڈائریکٹر ہوں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیم میں آئی ایس آئی، ایم آئی اور آئی بی کے3 نمائندے بھی شامل ہوں گے۔

واضح رہے کہ وفاقی کابینہ نے یکم اکتوبر کو ایف آئی اے کو تحقیقات کرنے کی منظوری دی تھی۔

آڈیو لیکس سے متعلق ایف آئی اے کی رپورٹ کابینہ میں پیش کی جائے گی۔