ملکہ الزبتھ کی والدہ کی شہزادی شارلیٹ سے غیر معمولی مماثلت

October 05, 2022

—فائل فوٹو

پرنس اینڈ پرنسز آف ویلز، شہزادہ ولیم اور کیتھرین مڈلٹن کی بیٹی شہزادی شارلیٹ اور ملکہ الزبتھ دوم کی والدہ کی تصاویر میں مماثلت دیکھ کر شاہی مداح حیران رہ گئے۔

شہزادی شارلیٹ اور ملکہ کی والدہ کی بچپن کی ایک تصویر نے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔

گلیمس کیسل کے آرکائیوز سے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیر کے روز آنجہانی کوئین مدر کی ایک تصویر شیئر کی گئی ہے جو آج سے پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی تھی۔

سوشل میڈیا پر کوئین مدر کی بچپن کی اس تصویر کا موازنہ شہزادی شارلیٹ کی تصویر سے کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر شہزادی شارلیٹ کا اپنی پر دادی کے ساتھ موازنہ کرتے ہوئے لکھا گیا ہے کہ اسٹریتھمور کے 14 ویں ارل کی بیٹی، لیڈی الزبتھ بوز لیون نے ڈیوک آف یارک سے شادی کی اور وہ ملکہ الزبتھ کی والدہ بھی ہیں۔

کیپشن میں مزید لکھا گیا کہ جب الزبتھ کی بچپن کی تصاویر دیکھیں تو ہمیں ان کی پڑپوتیشہزادی شارلیٹ کی ان کے ساتھ حیران کُن خاندانی مماثلت ملی۔

سوشل میڈیا صارفین بھیگلیمس کیسل کی جانب سے کیے گئے کوئین مدر اور شہزادی شارلیٹ کی تصاویر کے اس موازنے سے متفق نظر آ رہے ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہگلیمس کیسللیڈی الزبتھ بوز لیون اور ان کی بیٹی شہزادی مارگریٹ کی جائے پیدائش ہے۔