گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت، ڈبلیو ایچ او نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا

October 05, 2022

علامتی فوٹو

افریقی ملک گیمبیا میں 66 بچوں کی ہلاکت کے بعد عالمی ادارہ صحت نے بھارتی دوا میں آلودگی سے خبردار کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں تیار کردہ سردی اور کھانسی کے 4 سیرپ میں آلودگی کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہ بھارتی سیرپ 66 بچوں کی ہلاکت کی وجہ ہوسکتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے مطابق زیرِ تفتیش دوا ایک بھارتی کمپنی کی تیار کردہ ہے۔