بھارت کے ایک اور اداکار نے خودکشی کرلی

October 06, 2022

بھارت میں تامل ڈراموں کے اداکار لوکیش راجندرا نے 34 سال کی عمر میں خودکشی کرلی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اداکار گھریلو پریشانیوں کی وجہ سے شراب نوشی کے عادی تھے اور اکثر اوقات انہیں مختلف جگہوں پر نشے کی حالت میں دیکھا گیا۔

پولیس کے مطابق اداکار لوکیش گزشتہ روز چنئی شہر میں ایک بس ٹرمینل کے قریب نشے کی حالت میں بیہوش ملے جہاں سے انہیں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکا۔

اداکار لوکیش راجندرا کے والد کا کہنا ہے کہ ایک ماہ قبل بیٹے کا اپنی اہلیہ سے جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد دونوں میں طلاق کی باتیں چل رہی تھیں۔