نیوزی لینڈ کی سہ ملکی سیریز کیلئے بھرپور تیاریاں

October 06, 2022

فوٹو: سوشل میڈیا

میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ٹی ٹو ئنٹی سیریز سے قبل لنکن ہائی پرفارمنس سینٹر میں بھرپور ٹریننگ سیشن کیا۔

پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلا دیش کے درمیان سہ ملکی سیریز کل سے نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ ہیگلے اوول میں کھیلی جائے گی۔

فوٹو: سوشل میڈیا

سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں کل پاکستان اور بنگلا دیش کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جبکہ ہفتے کو نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے فاسٹ بولر بلیئر ٹکنر کو سہ ملکی سیریز کے لیے اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کا کہنا ہے کہ بلیئر ٹکنر کو مچل سینٹنر کے کور کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، مچل سینٹنر بچے کی ولادت کے باعث ہفتے کے اختتام تک ٹیم کو جوائن نہیں کریں گے۔