پاکستان کے تین ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھنے والے صدر کی گفتگو سننا اپنی توہین سمجھتا ہوں، قادر مندوخیل

October 06, 2022

فوٹو فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی قادر مندوخیل کا کہنا ہے کہ جس نے پاکستان کے تین ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھا میں ایسے صدر کی گفتگو سننا اپنی توہین سمجھتا ہوں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قادر مندوخیل نے کہا کہ نیازی گینگ کے سرغنہ نے پاکستان کو سری لنکا بنانے کی سازش کی۔

قادر مندوخیل نے کہا کہ انہوں نے پاکستان کے تین ٹکڑے کرنے کا خواب دیکھا، شوکت ترین، محسن لغاری کے ساتھ مل کر آئی ایم ایف کا معاہدہ ختم کرنے کی کوشش کی۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ عارف علوی نے ہمارے وزراء سے حلف نہ لے کر آئین اور ایوان صدر کی توہین کی، جس نے ایوان صدر میں عمران نیازی کی انگلی پکڑوانے کی سازش کی، ایسے صدر کی گفتگو سننے کو اپنی توہین سمجھتا ہوں۔