آج کی جیت کے بعد بابر کل نیوزی لینڈ کیخلاف کیا کریں گے؟

October 07, 2022

فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی ایسی ہی پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے۔

سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں بنگلادیش کو ہرانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ہم نے اچھا آغاز کیا، محمد رضوان کی کارکردگی بہترین رہی۔

بابر اعظم نے میچ سے متعلق مزید کہا کہ پاور پلے میں 50 رنز کرنا چاہتے تھے، بیٹرز کی مجموعی کارکردگی اچھی رہی، ٹیم کی پرفارمنس سے خوش ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شان مسعود نے اچھی اننگز کھیلی، اور بالرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی۔

واضح رہے کہ پاکستان نےسہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے افتتاحی میچ میں بنگلادیش کو21 رنز سے شکست دی تھی۔

پاکستان کی جانب سے دیئے گئے 168 رنز کے ہدف کے جواب میں بنگلادیش کی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 146 رنز بنا سکی۔

میچ میں ناقابل شکست 78 رنز بنانے والےمحمد رضوان پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔