محمد حفیظ کی پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو مبارکباد

October 07, 2022

فوٹو بشکریہ انٹرنیٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ نے بھارت کے خلاف میچ جیتنے پر پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محمد حفیظ نے لکھا کہبھارت کے خلاف جیت پر پاکستان ویمنز ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔

محمد حفیظ نے مزید لکھا کہندا ڈار نے اچھا کھیل کھیلا وہ سپر اسٹار ہیں۔

واضح رہے کہ ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے 13 ویں میچ میں پاکستان نے بھارت کو ہرا دیا۔

پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ویمنز ٹیم کو جیت کے لیے 138 رنز کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں بھارتی ٹیمآخری اوور میں 124 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔