کراچی: ریڈ زون میں ڈرون اڑانے پر 90 دن کیلئے پابندی

October 07, 2022

محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی کے ضلع جنوبی میں واقع ریڈ زون میں ڈرون اڑانے پر 90 دن کےلیے پابندی عائد کردی ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے ریڈ زون میں ڈرون اڑانے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق خلاف ورزی پر ایس ایچ اوز کو کارروائی کا اختیار ہے۔