پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج ہی چیلنج کرنے کا اعلان

October 21, 2022

فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ آج ہی چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ہم فیصلے کے خلاف آج ہی ہائیکورٹ جارہے ہیں، پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ فیصلے کے خلاف آج ہی پٹیشن دائر کریں گے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہیہ عمران خان پر نہیں، پاکستان کے آئین پر حملہ ہے، الیکشن کمیشن نے شرم ناک فیصلہ دیا۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہجس طرح آج یہ فیصلہ ہوا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔

فواد چوہدری نے کہا کہالیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کو پی ڈی ایم میں شامل کیوں نہیں جاتا؟۔

نشانہ صرف عمران خان ہے: فواد چوہدری

انہوں نے کہا کہہمیں الیکشن کمیشن سے پہلے بھی کوئی امید نہیں تھی،ان کا نشانہ صرف عمران خان ہے،آج پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہیہ پاکستان کے آئین پر حملہ اور نواز شریف کا لکھا ہوا فیصلہ ہے، الیکشن کمیشن کا یہ فیصلہ پاکستان کے اداروں پر حملہ ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہالیکشن کمیشن ہوتا کون ہے یہ فیصلہ کرنے والا!،عوام سے اپیل کرتا ہوں اپنے حق کے لیے باہر نکلے، آج پاکستان میں انقلاب کی ابتدا ہوگئی ہے، پی ٹی آئی اور عوام اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہان ایوانوں کو الٹا کر ہی ملک کے آئین کو بچایا جاسکتا ہے۔

فیصلہ نواز شریف نے لکھا: شہباز گِل

اسی موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماشہباز گل نے کہا کہ یہ فیصلہ نواز شریف نے لکھا اور ان کے ذاتی ملازم نے دستخط کر کے سنایا۔

شہباز گل نے کہا کہعوام اس فیصلے کو ہر لحاظ سے مسترد کرتے ہیں۔