سونے کی قیمت میں 450 روپے فی تولہ کمی

November 18, 2022

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں 450روپے فی تولہ کی کمی ،عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1782 ڈالر سے کم ہو کر 1766 ڈالر فی اونس پر آگئی ہے جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 450 روپے فی تولہ کی کمی سے ایک لاکھ 58ہزار 400 روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 386روپے کی کمی سے ایک لاکھ 35ہزار 802روپے ہو گئی ہے جبکہ چاندی کی قیمت 1690 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی۔