پنجاب میں ڈینگی کے مزید 119 کیسز رپورٹ

November 20, 2022

—فائل فوٹو

پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 119 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب کے مطابق لاہور سے ڈینگی کے 53، ملتان سے 18، گوجرانولہ سے 15، راولپنڈی اور شیخو پورہ سے 5، 5 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈینگی کے سیالکوٹ سے 4، اوکاڑہ اور سرگودھا سے 3، 3 کیسز، قصور اور خانیوال سے 2، 2، اٹک، ننکانہ، نارووال،حافظ آباد، بہاولپور، جہلم، ڈیرہ غازی خان، پاکپتن اور چنیوٹ سے 1، 1 کیس رپورٹ ہوا ہے۔

رواں سال پنجاب میں ڈینگی کے 18 ہزار 22 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، جبکہ صوبے کے اسپتالوں میں 645 ڈینگی مریض زیرِعلاج ہیں۔

سیکریٹری صحت پنجاب نے مزید بتایا ہے کہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1495 مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ہیں۔

پنجاب کے سیکریٹری صحت نے یہ بھی بتایا ہے کہ لاہور کے 1153 مقامات سے ڈینگی کے لاروے برآمد ہوئے ہیں۔